سپیشل رپورٹ

وفاقی محتسب کی مدا خلت پر آ ئیسکو نے آ ڈٹ کمپنی کو45لا کھ روپے ادا کر دئیے

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی مدا خلت سے آ ئیسکو نے ایک آ ڈٹ کمپنی کو تین سال بعد 45 لا کھ18 ہزار 620 روپے کا چیک دے دیا ہے

جس پر کمپنی نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا کہ اگر یہ ادارہ نہ ہوتا تو نہ جا نے آ ئیسکو کب تک ان کو چکر لگوا تی رہتی۔

تفصیلات کے مطا بق اسلا م آ باد الیکٹر ک سپلا ئی کمپنی (آ ئیسکو)نے حسین چو ہد ری اینڈ کمپنی نا می ایک پرا ئیویٹ آ ڈٹ کمپنی کے ساتھ فر وری 2021 ء میں آئیسکو کا 2014 ء سے 2020 ء تک آ ڈٹ کر نے کا معا ہد ہ کیا۔

کمپنی نے اگست 2021 ء میں آ ڈٹ رپورٹ ایجنسی کو پیش کر دی لیکن کمپنی کو مختلف حیلوں سے ادائیگی میں تاخیر کی جا تی رہی۔

کمپنی نے 30 اکتو بر 2023 ء کو وفاقی محتسب سے مدا خلت کی درخواست کی۔ وفاقی محتسب میں کیس کی پا نچ سما عتوں کے بعد 18 دسمبر 2023 ء کو وفاقی محتسب نے کمپنی کو معا ہد ے کے مطا بق ادائیگی کا حکم دے دیا۔

وفاقی محتسب کے فیصلے کے بعد بھی ایجنسی مختلف بہا نوں سے ٹا ل مٹول کر تی رہی با لآ خر ڈپٹی ایڈ وائزر (عملد رآ مد ونگ)پر ویز حلیم راجپوت کی کو ششوں سے آ ئیسکو نے شکا یت گزار کو 45 لا کھ 18ہزار620 روپے کا چیک دے دیا ہے جس پر شکا یت گزار کمپنی کے نما ئندگا ن نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button