وفاقی محتسب کا پرو ٹیکٹریٹ آف امیگرانٹس کے خلاف شکایات کا ازخود نوٹس

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگرانٹس کے خلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جوآج(بدھ) کو پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگرانٹس، رحمن آ باد، راولپنڈ ی کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ وفا قی محتسب نے پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگرانٹس آفس کے خلاف بد انتظا می بشمول بیرون ملک جا نے والے پاکستانیوں کے سفر میں رکاوٹیں اور پرو ٹیکٹر اسٹیمپ لگا نے میں تا خیر نیز ایجنٹوں کی دخل اندازی سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے یہ معائنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو دورہ کے دوران ان شکا یات کا جا ئزہ لے گی اور ان کے حل کے لئے تجا ویز پر مبنی اپنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔
سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں یہ ٹیم آج پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگرانٹس آفس، رحمن آ باد راولپنڈ ی کے دورے کے دوران موقع پر موجود افراد کی شکا یات بھی سنے گی اور پرو ٹیکٹر یٹ آف امیگرانٹس انتظا میہ سے مل کر ان کا قا بل عمل حل تلا ش کر ے گی۔







