بین الاقوامیخبریں

اسرائیل کو شکست دینے کیلیے حزب اللہ، حماس اور اسلامی جہاد نے سر جوڑ لیے

اسرائیل کے خلاف جنگ میں حقیقی فتح حاصل کرنے کیلیے حزب اللہ، حماس اور اسلامی جہاد کی اعلیٰ قیادت نے سر جوڑ لیے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ نے حماس اور اسلامی جہاد کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں اسرائیل کے خلاف جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ مختصر اعلامیے کے مطابق ملاقات میں شیخ حسن نصراللہ، حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور اسلامی جہاد کے سربراہ زیاد نخالہ موجود تھے۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اہمیت کی حامل مذکورہ ملاقات کب اور کہاں ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں جائزہ لیا گیا کہ جنگ میں عالمی برادری کہاں کھڑی ہے اور مزاحمت کیلیے فریقین کو کیا کرنا چاہیے تاکہ غزہ اور فلسطینیوں کو حقیقی فتح حاصل ہو اور وحشیانہ جارحیت کو روکا جائے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلیے رہنماؤں میں اتفاق ہوا۔

جواب دیں

Back to top button