فن اور فنکار

28 ملین ویوز: یو ٹیوب نے چاہت فتح علی کا گایا ہوا گانا بدو بدی ڈیلیٹ کردیا

[1:31 PM, 6/6/2024] Jehan Raza IT: وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تردید میں اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کروا دیں، ان دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے، ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت جانچنے کےلیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔

حکومت نمائندگان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئرکولر اور ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔
[1:32 PM, 6/6/2024] Jehan Raza IT: مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔

چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔

یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز (مختصر ویڈیوز) پر لگارہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں۔

تاہم اس وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کاپی رائٹ ہے۔ متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کو غیر قانونی طور پر گانے اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کے نتیجے میں حذف کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے اپنے متعدد گانوں کے بعد بدو بدی گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا۔

معروف پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ ملکہ ترنم نور جہاں کی ملکیت ہے جسے چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت کے گایا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا۔

دوسری جانب آج کل اداکار و گلوکار چاہت فتح علی خان مشہور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی جانب سے گایا گیا مشہور گانا ’جے تو اکھیاں دے سامنے نہیں رہنا‘ کی ری میکنگ میں بھی مصروف ہیں۔

جواب دیں

Back to top button