پاکستان

نیب ترامیم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع، عمران خان ویڈیو لنک پر موجود

نیب ترامیم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر موجود ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ وفاقی حکومت کی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے۔

گذشتہ سماعت پر مخدوم علی خان نے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے جبکہ اٹارنی جنرل نے ان کے دلائل اختیار کر لیے تھے۔

درخواست گزار عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اس عدالتی سماعت میں شریک ہوں گے۔ عمران خان نے عدالت سے یہ کہا تھا کہ انھیں اپنے دلائل کے لیے صرف 30 منٹ چاہیں۔ عدالت نے ان کے وکیل خواجہ حارث کو جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کرنے کا کہا تھا تا کہ وہ تیاری میں ان کی مدد کر سکیں۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے عمران خان کی درخواست منظور کی تھی اور نیب قانون میں کی جانے والی ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس عدالتی حکم کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی تھں۔

عدالت لائیو سٹریمنگ کی درخواست پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان عام قیدی نہیں ہیں، لائیو سٹریمنگ عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button