بین الاقوامی

نام نہاد طاقتور ممالک اسرائیلی مظالم کی مخالفت سے قاصر ہیں: صدر کولمبیا

 کولمبیا  کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ جنگ پر کہا ہے کہ نام نہاد طاقتور جمہوری ممالک غزہ پر اسرائیل کے مظالم کی مخالفت سے قاصر ہیں۔

کولمبین صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بینکوں، کیپیٹل فنڈز کے متعدد مالکان قتلِ عام کی حمایت کرنے والوں سے تعلق رکھتے ہیں، ایسی ریاستوں کی بے عملی سے فلسطینی عوام کو خطرہ لاحق ہے۔

کولمبین صدر گستاو پیٹرو کا کہنا ہے کہ ایسی ریاستوں کی بے عملی سے جمہوریت اور انسانیت کے وجود کو بھی خطرہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر غزہ میں جنگ پر اسرائیل کے ناقد رہے ہیں اور وہ رام اللّٰہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button