پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور حوالدار شہید

 سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ ، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے، تاہم، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، رحیم یار خان کے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر اور کرک کے 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button