سپیشل رپورٹ
سرگودھا میں توہینِ مذہب کے الزام پر ایک شخص پر تشدد
سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی میں توہینِ مذہب کا الزام لگا کر مشتعل افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص پر تشدد کیا ہے۔
مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، اس دوران پولیس اور سادہ لباس اہلکار زخمی شخص کو ایمبولینس میں لے گئے۔
مشتعل افراد نے گھر میں بنے جوتوں کے کارخانے کو آگ لگادی اور بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔
ڈی پی او خوشاب، آر پی او، امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔
آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے، امن و امان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
شارق کمال صدیقی نے بتایا ہے کہ پولیس نے زخمیوں کو بحفاظت اسپتال منتقل کردیا ہے، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا تاہم پولیس نے ہجوم کو منتشر کردیا۔