انسانوں کے رہنے لائق ایک اور سیارہ مل گیا؟

ماہرین فلکیات نے خلا میں زمین سے 40 نوری سال کے فاصلے پر ایک سیارے کی نشاندہی کی ہے، جہاں ممکنہ طور پر انسانوں کے لیے قابل رہائش حالات ہوسکتے ہیں۔
نئے دریافت ہونے والے سیارے کا نام Gliese 12 b ہے جو ایک چھوٹے سرخ ستارے کے گرد چکر کاٹ رہا ہے، یہ سرخ ستارہ ہمارے سورج کے مقابلے میں قدرے ٹھنڈا ہے
اس سیارے کا درجہ حرارت تقریباً 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ اس سیارے پر آب و ہوا کیسی ہوگی، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے پر درجہ حرارت کی کم سطح بظاہر انسانی زندگی کے لیے سازگار ہوسکتی ہے۔
سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک اور رکن پروفیسر تھامس ولسن نے کہا کہ یہ واقعی ایک دلچسپ دریافت ہے اور زمین سے ملتے جلتے سیاروں پر ہماری تحقیق میں مدد کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ Gliese 12 b جیسے سیارے بہت کم ہیں اور ہم سے بہت دور ہیں، اس لیے اس کا قریب سے جائزہ لینا اور اس کے ماحول اور درجہ حرارت کے بارے میں جاننا کافی مشکل ہے۔
کسی سیارے پر انسانی زندگی کو سہارا دینے کے لیے سازگار حالات کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی طور پر اس بات پر منحصر ہے کہ وہ سیارہ اپنے سورج سے کتنا قریب ہے؟ اگر بہت قریب ہوگا تو اس کی سطح پر موجود تمام پانی خلا میں بخارات بن جاتا ہے، اگر بہت دور ہوگا تو سارا پانی جم جاتا ہے
اس نئے دریافت ہونے والے سیارے Gliese 12 b کا اوسط درجہ حرارت 107 ڈگری فارن ہائیٹ ہے اور یہ زہرہ (Venus) یا زمین کے سائز کے برابر ہے