پاکستان

کے پی میں مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری 2 ماہ تک جاری رہے گی

صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے ایبٹ آباد میں گندم کے گودام کا دورہ کیا ہے۔

اس دوران ظاہر شاہ طورو کو گندم کی خریداری کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گودام میں 18 ہزار میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے حکّام کو ہدایت دی کہ گندم کی خریداری میں پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول پر عمل ہوگا، مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا فیصلہ کسانوں کے بہتر مفاد میں کیا، مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری کرنے سے 12 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ 28 ارب روپے کی لاگت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری 7 مئی سے شروع کی، مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری 2 ماہ تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

Back to top button