جرم و سزا

گیس چوری کریک ڈاؤن: 718 گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 718 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12 گیس کنکشن منقطع ،مزید ٹیم نے 1 لاکھ 30 ہزار کےجرمانے بھی عائد کیے گئے۔ٹیم نے 2FIRs بھی درج کی گئی۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سےچھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 28 گیس کنکشن منقطع کیے اور 10 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 33 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 96 گیس کنکشن منقطع کیے گیے۔ ٹیم نے 30 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔
گوجرانوالہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 منقطع کیاگیا اور 3 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 423 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے گئے 1 کروڑ 95 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 19FIRs بھی درج کی گئی ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button