پاکستانخبریں

عورتیں مردوں سے کم عقل: پروفیسر کی متنازعہ تقریر پر تحریری معافی

بنوں کی تحصیل ڈومیل میں چند روز قبل اسلام اور آئین میں خواتین کے حقوق پر ایک سیمینار منعقد ہوا تھا جہاں دیگر مقررین کے ساتھ مقامی کالج میں بائیولوجی کے ایک پروفیسر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

اس سیمینار میں پروفیسر کی جانب سے کی جانے والی تقریر کو مقامی علما نے متازع قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ خواتین کے پردے کے بارے میں غلط رائے بیان کر رہے ہیں،

جس سے نوجوانوں کے ذہن خراب ہو رہے ہیں۔ اس تقریر کو لے کر ضلع بنوں میں گذشتہ چند روز کے دوران انتہائی کشیدگی رہی ہے اور اس بارے میں سوشل میڈیا پر لوگوں کی متضاد رائے بھی سامنے آتی رہی ہے۔

یہ تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں ہونے والے مذہبی اجتماعات میں ان کا نام لے کر ان کے خلاف تقاریر کی گئیں جس کے باعث کشیدگی بڑھی۔

پروفیسر کو خواتین کے حقوق کے بارے میں اس متنازعہ تقریر اور سوشل میڈیا پر بیانات پر مقامی علما کی جانب سے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا،

جس کے بعد پروفیسر نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں سٹیمپ پیپر پر تحریری طور پر معافی مانگی ہے۔

معافی نامے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ شریعت کی رُو سے عورتوں کی عقل مردوں سے کم ہے، اسی لیے وہ اس بات کو حرفِ آخر سمجھتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button