بین الاقوامیخبریں

امریکی صدر کے نیو ورلڈ آرڈر پر روس کا ردعمل

روس کا امریکی صدر جوبائیڈن کے نیوورلڈ آرڈر سے متعلق بیان پر ردعمل آگیا۔

ترجمان روسی صدر کے مطابق امریکی صدر نے درست کہا عالمی تبدیلی ضروری ہے دنیا کو ایک نئے آرڈر کی ضرورت ہےجو بالکل نئے اصولوں پر مبنی ہو دنیا میں تبدیلی وہ نہیں ہونی چاہیے جو امریکی صدر چاہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی وائٹ ہاؤس کے مطابق اب نہیں ہو گی امریکا جس نئےعالمی آرڈر کا تصور کرتا ہے اس کا مطلب امریکی مرکوز نظام ہے عالمی پالیسی امریکا کے گرد گھومے اب ایسا نہیں ہو گا۔

امریکہ سمیت کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ بھی اسرائیل کی حمایت میں سامنے آگئے۔

امریکہ نے بڑی تعداد میں فوج بھجوانے کی تیاری شروع کر دی اور ائیر ڈیفنس سسٹم اور پیٹریات میزائل بھی بھجوا دیئے۔
دوسری جانب چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں چھ جنگی بحری جہاز تعینات کردیئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button