پاکستانخبریں

لاہور میں پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن گرفتار

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن سے درجنوں کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے 55 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس نے کنوشن کیلیے لگائے گئے پینا فلیکس اور پوسٹرز پھاڑ دیے اور پارٹی دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے۔ کاہنہ مین پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ مزید قیدیوں کی وینز موقع پر پہنچا دی گئیں۔

پولیس کے مطابق اجازت نہ ہونے کے باعث کنونشن رکوایا گیا ہے، متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کنونشن کیلیے نئے مقام کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

ادھر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جو کرمنل ہے اسے جلسوں اور ریلیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سیاسی جماعتیں ایسے لوگوں کے ذریعے درخواستیں دیں جو کسی مقدمے میں نہ ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ ریکارڈ یافتہ نہ ہوں وہ کمپین کریں جبکہ ریکارڈ یافتہ لوگوں میں سے کوئی منظر عام پر آئے گا تو کارروائی ضرور ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف نواز شریف کو ہی خصوصی سکیورٹی نہیں دی جا رہی بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو بھی سکیورٹی فراہم کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button