خبریںسیاسیات

نوازشریف کا طیارہ کب اور کہاں لینڈ کرے گا؟ شیڈول جاری

سول ایوی ایشن نے نواز شریف کے چارٹرڈ طیارے کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کی دستاویز  کے مطابق نواز شریف کا چارٹرڈ طیارہ صبح 9:25 بجے دبئی سے روانہ ہو گا اور دوپہر ساڑھے 12 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرے گا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ طیارہ اسلام آباد سے روانگی کے بعد لاہور ایئرپورٹ سہ پہر 3 بجکر 20منٹ پر لینڈ کرے گا۔

نوازشریف کےدبئی کی نجی ایئرلائن سےچارٹرطیارےکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ نوازشریف بوئنگ 737چارٹر پرواز کے تحت پاکستان پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار نے نواز شریف کے اسلام آباد ائیرپورٹ یا نور خان ایئربیس پر اترنے سے متعلق سوال پر جواب دتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا۔

جواب دیں

Back to top button