پاکستان

متروکہ وقف بورڈ کا اردو بازار میں اراضی پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کا نوٹس

لاہور (انویسٹی گیشن سیل ) متروکہ وقف املاک بورڈ نے اردو بازار میں 15مرلے لیز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل تعمیرات کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر لاہور آج موقع پر وزٹ کریں گے۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی اردو بازار اراضی محمد یوسف ولد محمد نواز نے صد فیصد کرایہ میں اضافہ کی صورت میں اپنے رہائشی یونٹ کے نیچے تہہ خانہ بنانے کی سابق ایڈمنسٹریٹر کے توسط سے اعلیٰ حکام سے ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرنگ برانچ کے موقع پر رپورٹ وزٹ کی مشروط اجازت لی تھی مگر اجازت نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موقع پر غیر قانونی تعمیرات میں دکانیں بنالیں اور کثیر منزلہ کمرشل عمارت کی تعمیر شروع کردی۔

اس ضمن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے شعبہ انجینئرنگ اور نئے ایڈمنسٹریٹر لاہور کو بھی آگاہ نہ کیا ۔روزنامہ بلدیات لاہور میں خبر شائع ہونے کے بعد نمائندہ خصوصی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور کا کہنا تھا کہ میں موقع پر خود جا کر تعمیرات کا جائزہ لوں گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں محکمہ کے اصولوں کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button