بیوروکریسی کے استعفٰے: سینئر صحافی نے یہ خبر 2 فروری کو پہلے ہی بریک کر دی تھی

ملتان (نیوز رپورٹر ) سینئر صحافی آصف بٹ نے بیوروکریسی کے استعفوں کے حوالے سے خبر 2فروری کو ہی بریک کردی تھی
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آصف بٹ نے دو فروری کوایمرا نیوزپر اپنے وی لاگ میں بیوروکریسی کے استعفوں کے حوالے سے خبر بریک کردی تھی
انہوں نے اپنے وی لاگ میں بتا دیا تھا کہ مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث بیوروکریٹس نے احتساب سے بچنے کیلئے استعفے تیار کرلئے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف شکنجہ کسنے کی تیاریاں تھیں اور ایسے بیوروکریٹس کا احتساب ہونا تھا جو گزشتہ چار سال سے کرپشن میں ملوث تھے اور ان کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا تھا ،
لہذا متعدد بیوروکریٹس نے احتساب سے بچنے کیلئے استعفے دینے کا پروگرام بنا لیا تھا اور کسی نہ کسی بات کو جواز بنا کر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا تھا گزشتہ روز کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا استعفیٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ابھی مزید افسران بھی اسی راہ پر چلنے کی تیاری کررہے ہیں ۔







