بین الاقوامیخبریں
غزہ اسپتال پر حملہ : یورپی یونین نے بھی سوالات اٹھا دیئے
یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بارے میں مکمل حقائق کو فوری طور پر سامنے لایا جائے۔
یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی حیلے بہانے بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حقائق کو جلد ازجلد بغیر کسی سستی کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مہلک حملے نے ہسپتال کو آگ کے گولے میں تبدیل کردیا جس میں 500 بے گناہ افراد اپنی جانوں سے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں شامل تمام ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ اس خوفناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی ہیں۔ شہری آبادیوں سے پانی کی فراہمی اور خوراک کو بند کرنا قانون کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔