جرم و سزاخبریں

گھریلو ملازمہ سونیا کی پُر اسرار ہلاکت، پولیس کا اہم بیان آگیا

 ایس پی گلشن ایاز حسین نے گھریلو ملازمہ 16 سالہ سونیا کی پراسرار ہلاکت پر کہا ہے کہ لیڈی ایم ایل او کے مطابق ابتدائی طور پر موت زہرسے ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 سی میں 16 سالہ سونیا کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر ایس پی گلشن ایاز حسین نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی ہیں، کام پرآتے وقت سونیاکی حالت ٹھیک تھی ، واپسی کے وقت حالت خراب اورمالکان ساتھ نظر آتے ہیں۔

ایاز حسین کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان کا ڈی این اے سیمپل حاصل کرلیا ہے، گھر پر موجود 14 سالہ بچے کا بھی سیمپل لے رہے ہیں، لیڈی ایم ایل او کے مطابق ابتدائی طور پر موت زہرسے ہوئی۔

لیڈی ڈاکٹر کے مطابق شبہ ہے مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی تاہم میڈیکولیگل افسر کے مطابق ہوسکتا ہے زبردستی زہرپلایا گیا ہو، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button